Tuesday, 24 March 2020

کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کے غسل اورجنازہ سے متعلق فتویٰ جاری

بغیر کسی وجہ شرعی کے میت کے غسل کو ساقط کرنا ہرگز جائز نہیں، مفتیان کرام فوٹو: فائل
 لاہور: تنظیم اتحاد امت پاکستان نے شریعہ بورڈ سے مشاورت کے بعد کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تدفین کے حوالے سے حکومت اور عوام کی رہنمائی کے لیے اجتماعی فتویٰ جاری کردیا ہے۔
تنظیم اتحاد امت پاکستان کے چیئرمین محمد ضیاءالحق نقشبندی نے شریعہ بورڈ سے مشاورت کے بعد کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تدفین کے حوالے سے حکومت اور عوام کی رہنمائی میں اجتماعی فتویٰ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمان میت کو غسل دینا فرض شرعی ہے اور بغیر کسی وجہ شرعی کے غسل کو ساقط کرنا ہرگز جائز نہیں ہے۔ اس لئے میت کو حفاظتی اقدامات کر کے غسل دیا جا سکتا ہے اگرصورتحال زیادہ سنگین ہوتو میت کوغسل کی بجائے تیمم کروا دیا جائے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے مریض کی میت کو کفن پہنانے سے اس وائرس کے دوسرے افراد تک منتقل ہونے کا قوی امکان ہوتا ہے لہٰذا میت کے کفن کے لیے ایک کپڑا کافی ہے لہٰذا اسی پر اکتفا کیا جائے، کورونا سے جاں بحق فرد کی میت کو صندوق میں بند کرکے دفن کیا جائے۔ کورونا سے جاں بحق مسلم میت کا نماز جنازہ پڑھا جائے اورقبرستان میں دفن کیا جائے البتہ حفاظتی اقدامات کرنے ضروری ہیں۔

مفتیان کرام نے یہ بھی کہا ہے کہ مصافحہ فرض یا واجب نہیں ہے ،لہٰذا مصافحہ کرنے سے عوام مکمل پرہیز کرے۔ مسلم حکمران یکسو یکجا ہو کر اللہ کی بارگاہ میں توبہ کریں،مسلم حکمران جلداز خانہ کعبہ میں اکٹھے ہو کر توبہ کا اعلان کریں ،علماء مساجد سے بار بار اذانیں دیں تاکہ اللہ ہم پر مہربان ہوجائے ، مالک مزدور کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دینے کا اعلان کریں تاکہ کسی غریب کا چولہا ٹھنڈا نہ ہو، مالک مکان ایک ماہ کا کرایہ چھوڑنے کا اعلان کریں، موجودہ صورت حال میں بلاوجہ گھروں سے نکلنا غیر شرعی ،غیر اخلاقی اور غیر قانونی ہے۔ مسلم وغیر مسلم ریاستوں کے حکمرانوں کی وائرس فیصلوں کی پیروی کرنا فرض و واجب ہے۔
مفتیان کرام نے کہا ہے تاجر برداری حکومتی فیصلوں کی پابندی کریں ، ناجائز منافع خوری سے جہنم میں جا سکتے ہیں ممکن ہے وہ دنیا میں ہی ذلیل ہوں، صفائی نصف ایمان ہے لہٰذا مفتیان کرام نے اپیل کی ہے کہ ،ماسک پہننا وینٹی لیٹر میں ماسک پہننے سے بہتر ہے ، گھر میں رہنا آئی سی یو میں رہنے سے بہتر ہے، ہاتھ دھونا زندگی سے ہاتھ دھونے سے بہتر ہے۔ علماء مساجد سے اور پادری گرجا گھروں سے قالین اٹھا دیں اور فرش پر نماز پڑھنے کی عادت بنائیں۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد میں اضافہ،ملک میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 875 تک پہنچ گئی

سلام آباد ۔ (سید نیوز آن لائن ۔ 23 مارچ 2020ء) ملک بھر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد میں اضافہ، نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے کورونا وائرس کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 875 تک پہنچ گئی.

تفصیلات کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 394،پنجاب میں 246،بلوچستان میں 110 اور گلگت بلتستان میں 71 ،خیبر پختونخوا میں 38 ، اسلام آباد میں 15 اور آزاد کشمیر.میں ایک کیس رپورٹ ہوا ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے کورونا وائرس کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 99 نئے کیس سامنے آئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 6 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ اعداد و شمار کے اب تک کورونا وائرس کے 6 مریض مکمل صحتیاب ہو چکے ہیں.

Saturday, 21 March 2020

نیپال نے کمال کردیا، اب تک کرونا کے کتنے کیسز رپورٹ ہوئے ؟ پوری دنیا ہکا بکا رہ گئی

کھٹمنڈو (سید نیوز آن لائن) کرونا وائرس کے پھیلاﺅ کے باعث دنیا کے تمام ممالک میں افراتفری کا عالم ہے لیکن ایسے میں نیپال میں اس کا صرف ایک کیس سامنے آیا ہے اور وہ بھی صحتیاب ہو کر گھر جاچکا ہے.

امریکہ کی جان ہوپکنز یونیورسٹی کے مطابق نیپال کرونا وائرس کے حوالے سے محفوظ ترین ممالک میں سے ایک ہے، بہت کم ممالک ایسے ہیں جہاں کرونا وائرس کا صرف ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے اور نیپال میں بھی کرونا وائرس کا اب تک صرف ایک ہی کیس رپورٹ ہوا ہے اور وہ بھی صحتیاب ہو کر گھر کو جاچکا ہے.

دوسری جانب کرونا وائرس کا صرف ایک کیس رپورٹ ہونے کے باوجود نیپال نے 23 مارچ سے ملک میں لاک ڈاﺅن کا فیصلہ کیا ہے۔ نیپالی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ملک کے اندر لمبے روٹ پر چلنے والی گاڑیاں 23 مارچ سے تاحکم ثانی بند رہیں گی ، پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کی جانب سے فراہم کی جانے والی غیر ضروری سروسز کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔ 22 مارچ سے 31 مارچ تک ملک میں انٹرنیشنل فلائٹ آپریشنز بھی روک دیے جائیں گے.

Wednesday, 18 March 2020

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے مزید3 کیس ریکارڈ،تعداد19 ہو گئی

پشاور(سید نیوز آن لائن)خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے مزید 3 کیس سامنے آگئے جس کے بعد صوبے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد19 ہو گئی۔ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد253 ہو گئی.

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہاہے کہ آئیسولیشن میں رکھے گئے 15 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں،عوامی مقامات پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے.

وزیر صحت تیمور جھگڑا نے کہاکہ مانسہرہ کا رہائشی آئیسولیشن میں ہے ،ایک کیس آج مردان سے رپورٹ ہوا جوسعودی عرب سے آیاتھا،ایک کیس ہنگوسے آیا جو ایل آر ایچ میں زیرعلاج ہے،ڈی ایچ کیو نونیر میں تیسراکیس آیا ہے

Friday, 13 March 2020

کورونا وائرس ؛ صدر ٹرمپ نے امریکا میں ایمرجنسی نافذ کردی


 (سیدنیوز آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کی وبا پر ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہنگامی پریس کانفرنس میں کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ یہ اعلان ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والی 41 ہلاکتوں کے بعد کیا گیا ہے.

امریکی صدر نے ’نیشنل ایمرجنسی‘ کے نفاذ کےلئے اپنے مخصوص صدارتی اختیارات استعمال کیے، جو کہ امریکی تاریخ میں بہت کم بار استعمال ہوئے ہیں۔ قومی ایمرجنسی کے نفاذ سے ’فیڈرل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کو ریاست اور مقامی انتظامیہ کی معاونت اور مدد کرنے کے اختیارات حاصل ہوجائیں گے.

امریکی صدر کی جانب سے نیشنل ایمرجنسی کے اعلان کے بعد سے ملک بھر میں ہونے والے کھیلوں کے مقابلے، اہم اجتماعات اور تقریبات موخر کردی جائیں گی۔ دفاتر کو ایک ہفتے کےلئے بند کرنے پر غور کیا جارہا ہے جب کہ آئندہ ایک ہفتے میں 14 لاکھ افراد کی سکریننگ کی جائے گی اور ایک ماہ کے دوران 50 لاکھ افراد کی سکریننگ کی جائے گی.

صدر ٹرمپ نے مزید بتایا کہ کورونا وائرس کے تدارک اور ایمرجنسی کے نفاذ کےلئے فوری طور پر 50 ارب ڈالر کی رقم مختص کی گئی ہے۔ ہمارا مقصد اس وبا کو مزید پھیلنے سے فوری طور پر روکنا ہے۔ پریس کانفرنس میں صدر ٹرمپ کے ہمراہ امریکا کے نائب صدر، وزیر صحت اور طبی ماہرین بھی موجود تھے.

Wednesday, 11 March 2020

کرونا وائرس نے پہلے پاکستانی کی جان لے لی


اسلام آباد (سید نیوز آن لائن )دنیا بھر میں پھیلنے والے جان لیوا 

 وائرس سے متاثر ہو کر پہلا پاکستانی شخص انتقال کر گیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق اٹلی کے شہر میلان میں رہنے والا 61سالہ پاکستانی شخص کرونا وائرس سے متاثر ہو کر جاں بحق ہو گیا اور اس کی حوالگی کے لیے پاکستان اور اٹلی کی حکومتیں آپس میں رابطے میں ہیں ۔دوسری جانب دفتر خارجہ نے بھی پہلے پاکستانی کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق دفتر خارجہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اٹلی میں 61 سالہ امتیازاحمدکی کروناوائرس سے ہلاکت ہوئی ہے، امتیازاحمدمیلان سے 100 کلومیٹردوربریسیا کا رہائشی تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی سفارتخانہ لواحقین اوراٹلی حکام سے رابطے میں ہے.

واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس تیزی سے پھیل رہاہے اس سے متاثرہ افراد کی تعداد 20ہو گئی ہے جن میں سے 14افراد کا تعلق کراچی ،ایک کا تعلق حیدر آباد ،دو کا تعلق اسلام آبا د ،دو کا تعلق گلگت بلتستان جبکہ ایک کا تعلق کوئٹہ سے ہے .

جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کے حوالے سے بڑی پیشرفت، حکومت نے بڑا اعلان کردیا


 آباد(سید نیوز آن لائن)حکومت نے جنوبی پنجابہ کو صوبہ بنانے کےلئے بل لانے کا اعلان کردیا۔بل لانے کا فیصلہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں ہوا.
 بنانے کےلئے بل لانے کا اعلان کردیا۔بل لانے کا فیصلہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں ہوا.

اس حوالے سے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود نے بتایا کہ جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کے حوالے سے ہونے والے اس اہم اجلاس میں وزیراعظم نے سب اراکین اسمبلی سے آرا لی ہیں۔جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان کا وہاں کے عوام سے کئے گئے وعدے کی تکمیل کی جانب اہم قدم ہے.

اسلام آباد میں معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئےشاہ محمود قریشی نے بتایا کہ وزیراعظم کی سربراہی میں اہم اجلاس منقد کیا گیا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، چیف سیکریٹری، آئی جی پنجاب کے ساتھ ساتھ صوبائی وزارا اور صوبائی و وفاقی اراکین اسمبلی بھی شریک ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں جنوبی پنجاب کے عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے کا قدم اٹھایا گیا.

انہوں نے بتایا کہ بہاولپور میں سیکرٹریٹ اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ اور ایڈیشنل آئی جی ساوتھ لگایا جائے گا۔افسران میں سےچیف سیکرٹری کا دفتر بہاولپور اورایڈیشنل آئی جی کا  ملتان میں دفتر ہوگا۔جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کیلئے حتمی اقدام اٹھایا گیاہے۔صوبے کے لئے انتظامی سیکرٹریٹ بہاولپور بنانے کا اعلان کیاگیاہے۔سیکرٹریٹ کیلئے ساڑھے تین ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔نئے سیکرٹریٹ کیلئے 1350پوسٹس درکار ہوں گی.

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج تاریخی دن ہے، جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کیلئے عملی اقدامات اٹھایا گیاہے۔پنجاب کے بجٹ میں پینتیس فیصد جنوبی پنجاب کیلئے رکھا گیاہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دوتہائی اکثریت نہ ہونے کی وجہ سے یہ اب تک نہیں ہوسکا ہے۔ آج بھی صورتحال یہی ہے تاہم پاکستان پیپلز پارٹی بارہا کہہ چکی ہے کہ وہ جنوبی پنجاب صوبہ بنانا چاہتی ہے، محترمہ بے نظیر بھٹو بھی اس حوالے سے موقف رکھتی تھیں اس لئے امید ہے کہ پیپلز پارٹی اب صوبے کی حمایت کرے گی۔ماضی میں شہباز شریف بھی کہہ چکے ہیں کہ صوبہ بننا چاہئے اس لئے امید ہے کہ تمام جماعتیں اس کی حمایت کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی اپنی قیادت کو اس بارے قائل کریں گے۔اس بارے حکومت بھی تمام جماعتوں سے مشاورت کرے گی.

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ میں ان تمام افراد کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں جنہوں نے جنوبی پنجاب کے خواب کو عملی جامہ پہنانے کے لیے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ جنوبی پنجاب کے صوبہ بنے کے بعد تمام لوازمات جو باقی صوبوں کو حاصل ہیں مثلاً این ایف سی، وفاقی میں نمائندگی اسے بھی ملے گی جبکہ ترقی کے لیے درکار اقدمات بھی اس صوبے کو حاصل ہوں گے.

انہوں نے کہا بل پاس ہونے میں اور سیاسی جماعتوں کی رائے ہموار کرنے میں کچھ وقت لگے گا.

جنوبی پنجاب کے دارالحکومت کے حوالے سے کئے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا اس کا فیصلہ عوام اور منتخب اراکین اسمبلی کی مشاورت سے کیا جائے گا۔آخر میں انہوں نے سرائیکی زبان میں جنوبی پنجاب کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج ان کیلئے تاریخ رقم ہورہی ہے اور جب صوبہ بن جائے گا تو جنوبی پنجاب کے عوام کے کئی مسائل حل ہوجائیں گے.

Aurat March: خواتین کے عالمی دن پر منعقد ہونے والے عورت مارچ میں مردوں کی شمولیت کی کیا اہمیت ہے

  • اس سال خواتین کے عالمی دن کے بارے میں سب سے حوصلہ افزا بات یہ تھی کہ عورت مارچ جیسی ریلیوں میں خواتین کے ساتھ ساتھ مرد حضرات نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

  • کہیں کسی لڑکی کے والد بینر اٹھائے کھڑے تھے تو کہیں کسی کے شوہر۔ اور تو اور، مردوں کے ہاتھوں میں نظر آنے والے پوسٹرز بھی 
  • اس بار سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے۔

  • عورتوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی کارکنوں کے مطابق یہ بات اس لیے بھی خوش آئند تھی کیونکہ بدقسمتی سے پاکستان جیسے پدر شاہی معاشرے میں خواتین سے متعلق کسی بھی مسئلے کو تب ہی اہمیت ملتی ہے جب مرد بھی اس بحث میں اترتے ہیں۔

  • تو پھر عورت مارچ میں مردوں نے شرکت کیوں کی اور ایسا کرنا کیوں ضروری تھا؟ بی بی سی نے عورت مارچ میں شامل ہونے والے چند مردوں سے یہ سوال پوچھا.


کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کے غسل اورجنازہ سے متعلق فتویٰ جاری

بغیر کسی وجہ شرعی کے میت کے غسل کو ساقط کرنا ہرگز جائز نہیں، مفتیان کرام فوٹو: فائل  لاہور: تنظیم اتحاد امت پاکستان نے شریعہ بورڈ سے مشاو...